نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر سر رچرڈ ہیڈلی نے اسٹیو اسمتھ کو کرکٹ کے دور حاضر میں ٹیسٹ کا سب سے بڑا بیٹسمین قرار دے دیا ہے۔ سر رچرڈ ہیڈلی کا کہنا ہے کہ یہ اٹل حقیقت ہے کہ اسٹیو اسمتھ جیسا بیٹسمین کوئی نہیں ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بولرز کیلئے اسٹیو اسمتھ سب سے مشکل حریف بیٹسمین ہونگے اور اگر میں بھی اسٹیو اسمتھ کو بولنگ کرتا تو میرے لیے بھی انہیں آوٹ کرنا بہت مشکل ہوتا۔ انہوں نے جاوید میانداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیو اسمتھ سابق پاکستانی کپتان جاوید میانداد کی طرح بولرز کو پریشان کرتے ہیں۔ سر رچرڈ ہیڈلی نے اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کریز پر آئیں تو پہلی گیند سے ان پر اٹیک کریں اور اگر وہ سیٹ بھی ہو جائیں تو مایوس نہ ہو اور پلان کے مطابق انہیں بولنگ کریں۔