Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر ایک سال کیلئے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شین وارن پر تیز گاڑی چلانے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ شین وارن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حد رفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی تھی۔
شین وارن کیخلاف مقدمے کی سماعت گزشتہ روز ہونی تھی لیکن انہوں نے اس سے قبل ہی اعتراف جرم کر لیا۔ جرم کا اعتراف کرنے کے بعد شین وارن پر 1,845 پاؤنڈز جرمانہ کیا گیا جو کہ پاکستانی تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ شین وارن نے گزشتہ دو سال میں چھ مرتبہ ٹریفک قوانین کو توڑا ہے جس کے باعث ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔