Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان نومبر میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے انگلش ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ ایشز سیریز 2019 میں ناکام ہونے والے وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئرسٹو ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے ایشیز سیریز کی دس اننگز میں 23.77 کی اوسط سے 247 رنز اسکور کیے تھے جس میں ایک نصف سنچری شامل تھی جبکہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں جونی بیئرسٹو نے ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 25.91 کی اوسط سے رنز اسکور کیے ہیں۔
انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ: جو روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، اسٹورٹ براڈ، روری برنز، جوز بٹلر، سیم کرن، جو ڈینلی، زیک کرولے، ثاقب محمود، میٹ پاکنسن، اولی پوپ، ڈومینک سیبلے، بین اسٹوکس، جیک لیچ اور کرس ووکس۔