انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان یکم نومبر سے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گا جس کیلئے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2019 میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود انگلش بیٹسمین ٹام بینٹن کو ان کی شاندار کارکردگی کا پھل مل گیا ہے۔
انہوں نے سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے 549 رنز بنائے تھے اور اب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اوئن مورگن کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: اوئن مورگن (کپتان)، جونی بیئرسٹو، سیم بلنگز، سیم کرن، ٹام کرن، پیٹ براؤن، جو ڈینلی، لیوس گریگوری، کرس جورڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید اور جیمز ونس۔