Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن گزشتہ دو سال میں ان کی پرفارمنس انتہائی خراب رہی ہے۔ گزشتہ سال وہ 13 میچوں میں صرف 12 ہی وکٹیں لے سکے جبکہ رواں سال 89 کی اوسط سے 13 میچوں میں صرف 7 وکٹیں ہی حاصل کر پائے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف سیریز میں وہ کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں جگہ نہیں حاصل کر سکے جس پر شائقین نے ان پر خوب تنقید کی۔ حسن علی نے تنقید پر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کچھ اچھا پانے کے لیے بہت بری صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔
حسن علی قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل ہیں اور پہلے راؤنڈ کے میچ میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔