Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کے میچوں کے اوقات کار کا اعلان پہلے نہیں کیا گیا تھا جس پر شائقین کشمکش میں مبتلا تھے مگر اب ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے وقت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، میچ کا ٹاس دوپہر ڈھائی بجے ہو گا اور میچ تین بجے شروع ہو گا۔ 25 اور 26 ستمبر کو دونوں ٹیمیں پریکٹس اور ٹیم کے کھلاڑی پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے شروع ہو گی۔
لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہو گی اور میچز شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 5، دوسرا 7 اور تیسرا 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔