Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کی تیاریاں جاری ہیں۔ گراؤنڈ کے احاطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دس بیڈ پر مشتمل عارضی اسپتال نیشنل اسٹیڈیم میں قائم کیا گیا ہے جس میں تمام طبی سہولیات میسر ہیں۔
کھلاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بم پروف گاڑیاں بھی تیار ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے سے اسٹیڈیم کے کونے کونے کی نگرانی کی جائے گی۔ دوسری جانب کراچی میں بارش نے جہاں گراؤنڈ اسٹاف کی دوڑیں لگوائیں وہیں اسٹیڈیم کا حسن بھی نکھر گیا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں پاک سری لنکا ون ڈے میچز کی تیاری جاری تھی کہ اچانک تیز بارش ہو گئی۔ میچز کے لیے بنائی جانے والی پچز کو ڈھانپ دیا گیا تھا۔ اسٹیڈیم کی چھتیں بھی بارش سے دھل گئیں۔
اس سے پہلے سری لنکن ٹیم کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ کموڈو کانشکا نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔