پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو بورڈ سے غیر منظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے نئے آئین میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو کرکٹ ایسوسی ایشنز جبکہ ضلعی اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق غیرفعال ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام کوئی بھی ٹورنامنٹ پی سی بی سے منظور شدہ نہیں ہو گا۔ اگر کوئی کرکٹر نجی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا چاہتا ہے تو قوانین کی تفصیلات پی سی بی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی غیرقانونی ٹورنامنٹ میں شرکت سے پرہیز کیا جائے ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔