بھارتی کرکٹر ہنوما ویہاڑی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدان کے اندر ہوں یا باہر، وہ اپنی محنت سے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم کر رہے ہیں۔ ہنوما ویہاڑی نے کہا کہ ہم انہیں آئیڈل کے طور پر دیکھتے ہیں جس کی پیروی بھی کر سکتے ہیں۔ ہنوما ویہاڑی بھارت کی طرف سے 6 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جس میں ان کی بیٹنگ 45.60 کی ہے۔ کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں انہون نے تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی اسکور کی ہے جس وجہ سے ویرات کوہلی بھی ان کی تعریف کر چکے ہیں۔ بھارت کو اپنی اگلی ٹیسٹ سیریز ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلنی ہے اور ہنوما ویہاڑی بھارتی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 2 اکتوبر سے شروع ہو گا۔