Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسکاٹ لینڈ 21 سال میں پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔ اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ون ڈے میچ آئندہ سال 26 جون کو کھیلا جائے گا۔ آخری مرتبہ 1999 میں اسکاٹ لینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی میزبانی کی تھی۔ اسکاٹ لینڈ کرکٹ کے ہائی پرفارمنس مینجر سائمن اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ اس میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
سائمن اسمتھ نے کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان بہت اچھا رشتہ ہے، ورلڈکپ 2015 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والا میچ بہت خاص تھا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے ہوم گراؤنڈ پر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
گزشتہ سال اسکاٹش ٹیم نے انگلینڈ کو ہائی اسکورنگ میچ میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔ اسکاٹ لینڈ نے 112 میں سے 41 ون ڈے میچز جیتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں میچز میں شکست ہوئی۔