Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے وجے ہزارے ٹرافی میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کو جھارکھنڈ کی ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔ ان کی جگہ ٹیم کی قیادت نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین ایشان کشن کو سونپی گئی ہے۔
ایشان کشن کو پچھلے ڈومیسٹک سیزن میں اچھی کارکردگی کی بدولت یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ حال ہی میں انہوں نے محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارت کی اے ٹیم کی طرف سے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
وجے ہزارے ٹرافی کا آغاز کل سے ہو چکا ہے جبکہ جھارکھنڈ کی ٹیم اپنا افتتاحی میچ آج دفاعی چیمپئن ممبئی کے خلاف کھیل رہی ہے۔
جھارکھنڈ اسکواڈ: کمار دیوبرت، آنند سنگھ، انوکول رائے، ویرات سنگھ، ایشانک جاگی، منو کمار، ایشان کشن (کپتان/وکٹ کیپر)، سمت کمار، ورون آرون، شہباز ندیم، راہول شکلا، اتکرش سنگھ، اتول سنگھ سورور اور ویویکانند تیواری۔