Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 2019 کے دوسرے میچ میں ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم اپنی پہلی سنچری خیبرپختونخوا کے خلاف اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جو کہ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی 31ویں سنچری تھی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں کامران اکمل کی 31 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے جنہوں نے ناردرن ٹیم کے خلاف اپنی 31ویں سنچری اسکور کی تھی۔
پاکستان کے موجودہ ٹیسٹ کرکٹرز میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹسمینوں کی بات کریں تو اظہر علی 36 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر موجود ہیں۔ عمران فرحت 35 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، کامران اکمل اور فواد عالم 31، 31 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں فواد عالم 156 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 11,559 رنز اسکور کیے ہیں۔ وہ پاکستان کی طرف سے صرف تین ٹیسٹ میچز کھیل سکے ہیں۔ انہوں نے 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔