Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیے ہیں۔ اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ بہت تیز رفتاری سے بولنگ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوفرا آرچر کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں بولنگ کر سکتے ہیں چاہے جیسے مرضی حالات ہوں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ جوفرا آرچر کے سامنے جو بھی مشکل کھڑی کی جاتی ہے وہ اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
اوئن مورگن نے جوفرا آرچر کے علاوہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی تعریف بھی کی جنہوں نے انگلینڈ کو ورلڈکپ 2019 جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کے بعد ایشز سیریز کے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے انگلش ٹیم کو اہم کامیابی دلائی تھی۔