Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 اکتوبر سے شروع ہونا ہے لیکن اس سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کمر کی معمولی انجری کا شکار ہو کر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ جسپریت بمراہ کو اب فٹنس بحالی پروگرام سے گزرنا پڑے گا۔
ان کا بحالی پروگرام بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہو گا جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کرے گی۔ جسپریت بمراہ کی جگہ فاسٹ بولر امیش یادیو کو بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
امیش یادیو نے آخری ٹیسٹ سیریز دسمبر 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھی۔ 31 سالہ فاسٹ بولر نے 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک 41 ٹیسٹ میچوں میں 33.47 کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔