Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں اب تک 20 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 400 سے زائد لوگ زخمی ہیں۔ اس زلزلے کے نیتجے میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ قومی کرکٹرز نے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا کہ وہ سری لنکا کے خلاف ہونے والے تمام میچوں کی فیس زلزلہ متاثرین کو دے دیں گے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستانی بہن اور بھائیوں کی مدد کریں۔
شاداب خان کے اس اعلان کے بعد ٹویٹر صارفین انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔ حسن علی اور آصف علی کے علاوہ دیگر قومی کرکٹرز نے بھی جانی ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔