Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بارہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد سب سے سے زیادہ وکٹیں لینے والے ایشیائی فاسٹ بولرز کی بات کریں تو یہ اعزاز مشترکہ طور پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس اور بھارتی فاسٹ بولر جیسپریت بمراہ کے پاس ہے جنہوں نے 12، 12 میچز کھیلنے کے بعد 62 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے 12 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد وقار یونس کی بولنگ اوسط 19.34 جبکہ جسپریت بمراہ کی بولنگ اوسط 19.32 کی ہے۔ وقار یونس کا اسٹرائیک ریٹ 40.66 اور جیسپریت بمراہ کا اسٹرائیک ریٹ 43.73 کا ہے۔
پہلے 12 ٹیسٹ میچوں کے نتائج دیکھے جائیں تو وقار یونس کی موجودگی میں پاکستان نے چار میچز جیتے اور دو ہارے جبکہ چھ ڈرا ہوئے، پلئینگ الیون میں جسپریت بمراہ کے ہوتے ہوئے بھارت نے چھ میچز جیتے اور پانچ ہارے جبکہ ایک ڈرا ہوا۔