بنگلہ دیش کے معروف آل راونڈر شکیب الحسن نے افغانستان اور زمبابوے کے خلاف تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد کیریبین پریمیر لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شکیب الحسن نے سی پی ایل میں بارباڈوس ٹرائڈینٹس کی ٹیم سے معاہدہ کر لیا ہے۔ شکیب الحسن کی شمولیت سے شاید بارباڈوس کی مشکلات میں کمی آ سکے۔
بارباڈوس نے اب تک سی پی ایل میں چھ میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو انہیں میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ چار میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
پوائنٹس ٹیبل پر بارباڈوس کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ بارباڈوس کی ٹیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی شکیب الحسن واپس اپنی ٹیم میں آ گئے ہیں۔