Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر نے رواں برس کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے بھارتی اسپنر رویچندرن ایشون کو اپنی ٹیم میں منتخب کیا تھا اور یہ انتخاب ناٹنگھم شائر کے لیے بہترین ثابت ہو رہا ہے۔ وہ جیمز پیٹنسن کی جگہ نائنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 24.58 کی شاندار اوسط کے ساتھ 34 وکٹیں حاصل کر کے ناٹنگھم شائر کی جانب سے بہترین بولنگ اوسط کی دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ دوسری جانب وہ بیٹنگ میں بھی اچھی پرفارمنس دکھا رہے ہیں۔ گزشتہ 2 میچوں میں وہ 55، 42 اور 38 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔
#India#Nottinghamshire