Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے ڈرامائی فائنل نے کرکٹ کے قوانین پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا۔ رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کا فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ہوا جس کا سپر اوور بھی ٹائی ہو گیا تھا لیکن زیادہ باؤنڈریز لگانے کی وجہ سے انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔
اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی مینجمنٹ نے اپنے قوانین میں ترمیم کر لی ہے۔ بگ بیش لیگ نے سپر اوور میں میچ ٹائی ہونے پر باؤنڈریز نہیں گنی جائیں گی بلکہ ایک سے زیادہ سپر اوورز کا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اگر ایک یا دو سپر اوور بھی ٹائی ہوئے تو ایک اور سپر اوور کرایا جائے گا۔ اگلے سال آسٹریلیا ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی یہی قانون لاگو کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔