سری لنکا اور پاکستان کے مابین ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے ہی سری لنکن کپتان داسن شناکا نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ داسن شناکا نے کہا ہے کہ مختصر ترین فارمیٹ کی نمبرون ٹیم پاکستان کو ٹف ٹائم دیں گے اور پاکستان میں بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی ٹیم کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں، پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں اور ہماری توجہ سیکیورٹی پر نہیں بلکہ کرکٹ پر مرکوز ہے۔ داسن شناکا نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف کپتانی سے خوش ہوں اور پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی میں ون ڈے سیریز کے بعد لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے۔