Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے بعد ہیڈکوچ مکی آرتھر سمیت کوچنگ اسٹاف کو برطرف کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی تقریروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں نئی بننے والی چھ ٹیموں کے کوچز اور ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کے درمیان رابطے کے لیے پی سی بی کو کسی شخص کی ضرورت ہے تاکہ معاملات کو اچھے انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق اسپنر ندیم خان کو ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں جاری قائد اعظم ٹرافی کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے تشکیل دیے جانے والے پینل میں راشد لطیف اور مصباح الحق کے ساتھ ندیم خان بھی شامل تھے۔