Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ قومی کرکٹرز نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں اور زیادہ تعداد میں کرکٹ گراؤنڈ کا رخ کر کے میچز سے لطف اندوز ہوں۔
قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم نے کراچی سمیت ملک بھر کے کرکٹ مداحوں سے اس یادگار دن کا جشن منانے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی آنے کی درخواست کی ہے۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی پاکستان میں کامیابی میں شائقین کرکٹ کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ شاداب خان کو امید ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں کراچی کے شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں گے۔
فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد کراچی میں ون ڈے سیریز ہونے جا رہی، شائقین کرکٹ کو اپنے اسٹار کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا ہے، شائقین کرکٹ کو شاندار انداز میں مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کرنا چاہیے۔