Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کی سیریز کے لوگو کی رونمائی گزشتہ روز لاہور میں ہوئی تھی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے سوال پر احسان مانی نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان سے سیریز کھیلنا چاہتا ہے تو ہم بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہم پہل نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ وہ سیریز کیلئے بھارت کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔ انہوں نے کہا سیریز کھیلنا یا نہ کھیلنا بھارت کے ہاتھ میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے ہی بھارت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے حق میں ہیں اور اگر بھارتی بورڈ پہل کرے گا تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
احسان مانی نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے نظام کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان کو دنیا کی ٹاپ ٹیم بنائیں جس کے بعد دوسری ٹیمیں پاکستان سے خود کھیلنے کیلئے تیار ہو جائیں گی۔