Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بطور اوپنر شامل کیا گیا ہے۔ روہت شرما کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنا اس وقت موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ وہ ماضی میں طویل دورانیے کی کرکٹ میں ناکام ہو چکے ہیں لیکن انہیں سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان کی حمایت مل گئی ہے۔
ظہیر خان کا روہت شرما کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ ٹیم میں پرفارم کرتے ہیں یا نہیں، یہ وقت بتائے گا لیکن روہت شرما جیسے پلیئر کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ ٹیسٹ سیریز روہت شرما کیلئے تو ایک موقع ہے ہی مگر ٹیم کے لیے بھی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے کہ ایک اور ان فارم پلیئر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ظہیر خان نے روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کے کھلاڑی ہیں جو انگلینڈ اور آسٹریلیا میں بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم کو کامیابی دلا سکتے ہیں۔