Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان آئندہ سال دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز فروری 2020 میں شیڈول تھی جسے ملتوی کر کے جون اور جولائی کے ماہ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے میں دونوں کرکٹ بورڈز کی رضامندی شامل ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز کے چیرمین اکرم خان نے بتایا ہے کہ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش نے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے تھے، وہ سیریز بھی ملتوی کر دی گئی ہے جو کہ اب 2021 میں کھیلے جائیں گے۔
اکرم خان کے مطابق اکتوبر میں جو دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہونی تھی وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے قبل ہو گی جس میں ایک میچ کا اضافہ کیا گیا ہے لیکن کوئی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔