Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے ایشز سیریز میں بری طرح ناکام ہوئے تھے۔ ان کی بیٹنگ پوزیشن بھی تبدیل کی گئی مگر اس سے بھی ان کی ناقص فارم پر کچھ زیادہ فرق نہیں پڑا۔ ایشز سیریز کے چار ٹیسٹ میچوں کی 8 اننگز میں وہ صرف 110 رنز بنا پائے اور کوئی نصف سنچری بھی اسکور نہیں کر سکے تھے جس کے باعث انہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔
اپنے ٹویٹ میں جیسن روئے نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے پر افسوس ہے جو منتخب ہوئے انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور میں اپنی محنت جاری رکھوں گا۔ اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ 2019 ان کے لیے شاندار رہا، انہوں نے اس سال بہت کچھ حاصل کیا جس پر فخر ہے، زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے جس سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے۔