Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شہر قائد میں ون ڈے کرکٹ کی رونقیں بحال کرنے سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ سری لنکا کی ون ڈے ٹیم دس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ پی سی بی انتظامیہ نے سری لنکن کھلاڑیوں کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا کیا گیا۔
ٹیم میں لہیرو تھریمانے، اوشکا فرننڈو، دنوشکا گناتھیلاکا، سدیرا سماراوکراما، اوشاڈا فرننڈو، شیہان جےسوریا، داسن شناکا، منوت بنوکا، انجیلو پریرا، ونندو ہسارنگا، لکشن سندکن، نووان پرادیپ، کسون راجھیتا اور لہہیرو کمارا شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم نے پاکستان روانگی سے قبل کولمبو میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ دونوں ٹیمیں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ آج پاکستانی اور سری لنکن کھلاڑیوں نے کیرم بورڈ کھیل کر اکٹھے وقت گزارا۔