Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں آنرز بورڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔ آنرز بورڈ پر ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں پانچ اور دس وکٹیں لینے والوں کا نام درج ہے۔ مختلف فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والوں کے نام بھی آنرز بورڈ پر درج ہیں۔
تینوں فارمیٹس کے میچز کی تفصیلات بھی آنرز بورڈ پر موجود ہیں۔ دوسری جانب سیریز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں دن بھر جاری رہیں۔ رینجرز نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور عام افراد کا داخلہ اسٹیڈیم میں بند کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ شام میں تیز بارش کے باعث اسٹیڈیم میں پانی بھر گیا جبکہ گراؤنڈ اسٹاف نے پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا تھا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا،