Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے میں کپتانی کے لیے بیتاب ہیں۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے ٹیم کی قیادت میرے کیریئر کا یادگار لمحہ ہو گا۔
جمعہ کے روز سری لنکا کے خلاف شیڈول پہلے ون ڈے میچ کا بیتابی سے انتظار کرنے والے سرفراز احمد نے کہا کہ یقین ہے میدان میں اترتے وقت ہوم کراؤڈ کے سامنے ہمیں بھرپور سپورٹ ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ مداح کسی بھی کھیل کی ترقی میں اہم ادا کرتے ہیں، وہ اپنے بھرپور جوش اور ولولے سے میدان میں موجود کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش و جذبہ پیدا کر دیتے ہیں۔
سرفراز احمد نے شائقین کرکٹ کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آنے کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں موجود تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ اس تاریخی لمحے کا حصہ بنیں۔