اگلے سال تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کی دورہ بھارت کی دعوت دی گئی تھی جس کو سری لنکا کرکٹ نے قبول کر لیا ہے۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوری 2020 میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 5 جنوری کو گوہاٹی، دوسرا میچ 7 جنوری کو اندور اور تیسرا میچ 10 جنوری کو پونے میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے معطل ہونے والی زمبابوین ٹیم کی جگہ سری لنکا کو مدعو کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کیا ہے اس لیے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکا کو دعوت دی گئی ہے۔ زمبابوے کرکٹ کی رکنیت سیاسی مداخلت کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔