Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں سال آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے سنچری اسکور کی تھی جس کے بعد انہیں دورہ انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا جہاں وہ صرف ایک میچ کھیل سکے اور ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے عابد علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
عابد علی کا کہنا ہے کہ میں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنی اسکلز اور فٹنس پر بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں اور سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔
اوپننگ بیٹسمین کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ عابد علی تین ون ڈے میچوں میں 39 کی اوسط سے 117 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری شامل ہے۔