Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگز جاری کی گئیں۔ پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں اینٹری ہوئی ہے۔ فہیم اشرف 641 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ عماد وسیم دوسرے اور شاداب خان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
فہیم اشرف نے ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں شامل ہونے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ شاداب خان میں بھی تیرے پیچھے آ رہا ہوں، بچ جا ذرا میری فارم لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل تمہارے بھائی سے بہت تیز بولنگ ہو رہی ہے۔
شاداب خان نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری گوگلی بھی صحیح جگہ پر گر رہی ہے اور میری نظر پہلی پوزیشن پر ہے۔ انہوں نے فہیم اشرف کو مشورہ دیا کہ مزید محنت کرو کیونکہ تم ابھی بہت دور ہو۔