انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کے بعد سے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں چل رہی ہیں تاہم انہوں نے اب تک ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ ایم ایس دھونی کی جگہ ریشب پانٹ کو مسلسل مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھونی کی ٹیم سے عدم دستیابی بےمعنی نہیں ہے بلکہ وہ خود کو ٹیم سے دور رکھ کر ریشب پانٹ کو تسلسل سے موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ بیٹسمین کو چیک کر سکیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی بنگلہ دیش کے خلاف اگلی سیریز بھی نہیں کھیلیں گے جبکہ نومبر کے بعد وہ ٹیم میں واپسی کریں گے۔ مہندر سنگھ دھونی کی جگہ لینے والے ریشب پانٹ محدود اوورز کی کرکٹ میں خاطرخواہ پرفارمنس نہیں دے سکے ہیں۔