Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کے 77 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے ایسے میں مصباح الحق نے ٹیم کو سنبھالا اور میچ کو آخری اوور تک لے کر گئے۔ بیٹنگ کے دوران مصباح الحق نے ہربھجن سنگھ کو تین چھکے بھی لگائے تاہم وہ بھی ٹیم کی فتح کے لیے اہم ثابت نہ ہوئے۔
اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس پورے ٹورنامنٹ کے دوران میں اختتامی اوورز کرا رہا تھا، فائنل میچ میں بھی دھونی نے ان پر اعتبار کیا اور اوور دیا لیکن مصباح نے تین چھکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے جوگندر شرما کے آخری اوور میں مصباح آؤٹ ہو گئے ورنہ میں شاید بھارت بھی نہیں جا پاتا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔