Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کی توجہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے متبادل تلاش کرنے پر ہو گی تا کہ کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ فواد عالم اور خرم منظور کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ کسی کے لیے دروازے بند نہیں کیے، کھلاڑی پرفارم کریں اور ٹیم میں آ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے، اپنی بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اوپر کے نمبرز پر بیٹنگ کریں گے تو فائدہ ہو گا، وہ دوسروں کیلئے خود بیٹنگ چھوڑ دیتے ہیں اور اپنے اوپر دباؤ بڑھا لیتے ہیں۔
مصباح الحق سے سوال ہوا کہ کسی کھلاڑی کو ٹک ٹک کرنے کا تو نہیں کہا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ تمام پلیئرز سے نیچرل گیم کھیلنے کا کہتا ہوں، جب پلیئرز ناکام ہوتے تو ملبہ کسی اور پر ڈال دیتے ہیں جو اچھی روایت نہیں۔