Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز ڈیبیو کے بعد سے قومی ٹیم سے ان اور آؤٹ رہے ہیں۔ محمد نواز اب تک قومی ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بنا سکے ہیں تاہم اب انہوں نے ٹیم میں مستقل واپسی کو ہدف بنا لیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد نواز نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم میں مستقل جگہ بنانا چاہتا ہوں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹیم سے دور رہ کر بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی خصوصی توجہ دی ہے، اب ہوم سیریز ہو رہی ہے جس میں بھرپور سپورٹ سے اعتماد بھی ملے گا۔ محمد نواز نے 2016 میں پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کیا۔
وہ 3 ٹیسٹ، 14 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ محمد نواز تینوں فارمیٹس میں 33 وکٹیں ہی لے سکے ہیں۔