Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم بھیجنے پر سری لنکا کرکٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کافی عرصے سے یہاں کو یاد کیا جا رہا تھا، سری لنکا کرکٹ کا شکریہ کہ انہوں نے ٹیم بھیجی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پلئیرز اپنے گراؤنڈ میں اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنا اور پرفارم کرنا چاہتے ہیں۔ بوم بوم نے شائقین سے التجا کی کہ وہ کراچی اور لاہور کے گراؤنڈز میں آئیں اور میچز کو انجوائے کریں کیونکہ دنیا میں ایک مثبت پیغام جانا چاہیے کہ ہمارا ملک بہت اچھا ہے اور یہاں کہ لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میچز کہ دوران دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں تا کہ جب سری لنکن ٹیم جائے تو انہیں ایسا محسوس ہو کہ وہ اپنے لوگوں کے درمیان کھیل رہے تھے، میں خود بھی کوشش کروں گا کہ میچز کے دوران آپ کے درمیان رہوں۔