آئی سی سی کی جاری کردہ بولرز کی نئی ٹوئنٹی رینکنگز میں پاکستانی بولرز کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہے۔ ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں تین پاکستانی بولرز موجود ہیں جن میں عماد وسیم، شاداب خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ عماد وسیم دوسرے، شاداب خان تیسرے اور فہیم اشرف دسویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔
بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر قابص ہیں۔ گلین میکسویل دوسری، کولن منرو تیسری اور ایرون فنچ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کا اس فہرست میں ساتواں نمبر ہے۔
ٹیم رینکنگز میں پاکستان 283 پہنچ کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ دوسرے نمبر پر انگلینڈ، تیسرے پر ساؤتھ افریقہ، چوتھے پر بھارت جبکہ پانچویں نمبر پر آسٹریلوی ٹیم موجود ہے۔