Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پاکستان ٹیم میں کم بیک کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں عمر اکمل کو سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ وہ اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے اکیڈمی میں بھی کام کر رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں عمر اکمل کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا تھا جس میں انہوں نے 17 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ عمر اکمل ون ڈے ٹیم میں شامل ہونے کیلئے مضبوط امیدوار تھے لیکن اپنی فٹنس کے سبب وہ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔
انہیں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کا بھی ری ہیب پروگرام نیشن کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔ فاسٹ بولر حسن علی کو کمر کی تکلیف کے باعث قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے تھے۔