Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پی سی بی نے ہیڈکوچ مکی آرتھر کو عہدے سے فارغ کر دیا تھا۔ مکی آرتھر کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کرکٹ کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی جس میں وسیم اکرم اور قومی ٹیم کے موجودہ چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق بھی شامل تھے۔
ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی میں شامل مصباح الحق اور وسیم اکرم نے ان کی توقع کے خلاف فیصلے کیے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ مصباح بہت ہی اچھے فیصلے کرنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے اپنے طور پر بہتر فیصلے کیے ہیں۔
سابق کوچ نے مصباح الحق کے بارے میں کہا پاکستان کرکٹ کو مصباح جیسے پلئیر کی ضرورت تھی، وہ پاکستان کرکٹ میں "گاڈ فادر" کا درجہ رکھتے ہیں۔
مکی آرتھر نے وسیم اکرم کے حوالے سے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا بہت تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق کوچ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ گزشتہ تین سال بہت اچھے گزرے۔