Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کی جانب سے دو ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے والے افتخار احمد تین سال بعد پاکستان ون ڈے ٹیم میں کم بیک کر رہے ہیں۔ افتخار احمد کو سری لنکا کیخلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں موقع دیا گیا ہے اور وہ اس سیریز میں پرفارم کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔
افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تین سال پہلے جب میں پاکستان کی جانب سے کھیلا تو میں نے زیادہ بولنگ نہیں کی ہوئی تھی لیکن میں نے اپنی بولنگ اور بیٹنگ پر بہت محنت کی ہے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ مصباح الحق نے بتایا کہ میری ذمہ داری میچ کو ختم کرنا ہے، میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنی اننگز بلڈ کروں اور پھر میچ کو بھی ختم کروں۔ افتخار احمد کا نے مزید کہا کہ میں مصباح الحق کو بہت فالو کرتا ہوں، میں چاہتا ہوں جس طرح انہوں نے کرکٹ کھیلی میں بھی اسی طرح قومی ٹیم کی نمائندگی کروں۔