Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق سری لنکا کے اسٹار کرکٹرز کے بغیر آئی مہمان ٹیم سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دے رہے۔ مصباح الحق نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند بات ہے اور پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ورلڈ الیون نے یہاں آ کر کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بڑے کرکٹرز پاکستان آئے تھے اس لیے ہماری حکومت کی یقین دہانی کے بعد سری لنکا کے نامور کھلاڑیوں کو بھی یہاں آ کر کھیلنا چاہیے تھا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ صرف سری لنکا ہی نہیں بلکہ تمام ممالک کو پاکستان آنا چاہیے۔
کرکٹ میں پاکستان کو تنہا کرنے کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کو کرکٹ سے الگ کرنا آسان بات نہیں ہے، ہماری کرکٹ تاریخ بہت وسیع ہے، ہم نے تمام بڑے ٹائٹلز جیتے ہیں اس لیے ہمیں کرکٹ سے دور نہیں کیا جا سکتا۔