Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود کے والد کی طبیعت ناساز ہے اور انہوں نے لوگوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کر دی ہے۔ اظہر محمود نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کو فالج کا اٹیک ہوا ہے جس وجہ سے ان کی طبیعت ناساز ہے، میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔
اظہر محمود نے مزید کہا کہ اللہ پاک تمام افراد کے والدین کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور انہیں بیماری سے بچائے۔ اظہر محمود کے اس ٹویٹ پر کھلاڑیوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
ان کھلاڑیوں میں محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض، شعیب ملک، محمد حفیظ، راشد لطیف، سرفراز احمد، بازید خان، سلمان بٹ اور یاسر حمید شامل ہیں۔