پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ سری لنکن ٹیم بھی خوش دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان پہنچنے کے بعد سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کو کراچی میں پریکٹس کرنا تھی لیکن بارش کے باعث پریکٹس سیشن کو منسوخ کر دیا گیا اور کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی قیام کرنا پڑا۔
موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سری لنکن پلئیرز نے خوب انجوائے کیا اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں نے کرکٹ سے پہلے کیرم میں مقابلہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیموں کی کیرم کھیلتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کیں۔
اس کے علاوہ کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی ہوٹل میں ہوا۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے کراچی میں ہو رہا ہے۔