پاکستان اور سری لنکا کے مابین وب ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمینٹری پینل کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ سیریز میں کمینٹری کے فرائض نبھائیں گے۔ ایلن ولکنز ایک بار پھر کمینٹری کے لیے پاکستان آئیں گے۔ سری لنکا کے روشن ابےسنگھے بھی سیریز کے دوران کمینٹری کریں گے۔ کمینٹری پینل میں بازید خان اور زوہیب حسن بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے حتمی کمینٹری پینل اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔ تین ون ڈے میچز کراچی جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔