Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے سری لنکا کو کسی صورت آسان نہیں لیں گے اور بہترین کرکٹ کھیلتے ہوئے کلین سویپ کی کوشش کریں گے۔ سری لنکن کپتان لہیرو تھریمانے نے بھی گرین شرٹس کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پری میچ پریس کانفرنس کی اور ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔
سرفراز احمد نے کہا کہ بحیثیت کپتان اپنی پہلی ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور اسے یادگار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش بہت ہوئی ہے، پچ اور کنڈیشن دیکھ کر ہی فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے۔
سری لنکن کپتان لہیرو تھریمانے کا کہنا تھا کہ ہمارے اہم پلئیرز نہیں آئے مگر اس کے باوجود بہترین پرفارمنس دیں گے، پاکستان ٹیم بہترین ہے ان کے خلاف کامیابی آسان نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، جو نہیں آئے ان کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے۔