Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹین لیگ کا تیسرا ایڈیشن ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس کی مناسب سے 2019 کے ایڈیشن کو ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کا نام دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن اور سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان کو ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ اوئن مورگن ٹی ٹین لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں دہلی بُلز کی ٹیم کا حصہ ہوں گا۔
اوئن مورگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں دہلی بُلز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یو اے ای کے مسٹر کرکٹ انیس سجن کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا جو کہ ٹیم کے مالک ہیں۔
اوئن مورگن نے مزید کہا کہ ان کا کرکٹ کے لیے جذبہ بےمثال ہے، میں انیس سجن، اسٹیفن فلیمنگ اور باقی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ ابوظہبی ٹی ٹین لیگ 14 سے 24 نومبر تک شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔