Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایسیکس نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے بعد کاؤنٹی چیمپئن شپ 2019 ڈویژن ون کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔ آخری میچ میں سمرسیٹ اور ایسیکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں لیکن میچ ڈرا ہونے کے نتیجے میں ایسیکس کاؤنٹی نے فتح حاصل کی۔ ایسیکس نے 228 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ سمرسیٹ کاؤنٹی 217 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ ٹیم رہی۔
اس میچ کے ساتھ انگلینڈ کے سابق کپتان مارکس ٹریسکوتھک کا کرکٹ کیریئر بھی اختتام کو پہنچ گیا جو طویل عرصے تک سمرسیٹ کاؤنٹی سے منسلک رہے۔ مارکس ٹریسکوتھک نے 391 فرسٹ کلاس میچوں میں 26,234 رنز اسکور کیے جس میں 127 نصف سنچریاں اور 66 سنچریاں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کاؤنٹی چیمپئن شپ 2019 ڈویژن ٹو میں لنکا شائر کی ٹیم 233 پوائنٹس کے ساتھ فاتح قرار پائی۔ نارتھیمپٹن شائر 188 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور گلوسیسٹرشائر کی 182 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہی۔