Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے روہت شرما کو بطور اوپننگ بیٹسمین اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ نمر پانچ یا چھ پر بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی کے لیے یہ آسان نہیں ہوتا لیکن یہ صرف دماغ کا کھیل ہے، اگر وہ اس پر قابو پا لیں تو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ہمارے میچ ونر کھلاڑی بن جائیں گے۔
روی شاستری نے کہا کہ ہمیں انہیں اس ذمہ داری میں دھکیل نہیں رہے بلکہ انہیں نئی ذمہ داری کا عادی ہونے کے لیے وقت دیں گے۔ روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اوپننگ بیٹسمین 44.04 کی اوسط سے 1,101 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی مجموعی بیٹنگ اوسط 35.79 کی ہے اور اسی وجہ سے روی شاستری انہیں بطور اوپننگ بیٹسمین کھیلانا چاہتے ہیں۔