سری لنکا کے کامیاب بولرز کی بات کی جائے تو لسنتھ ملنگا کا نام اس فہرست میں اوپر کے نمبرز میں ہی نظر آتا ہے۔ اپنے منفرد بولنگ ایکشن سے مشہور ہونے والے لسنتھ ملنگا کے بعد سری لنکا میں ایک اور ملنگا تیار ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے کالج ٹرینٹی کینڈی کی جانب سے کھیلنے والے 17 سالہ ماتیشاہ پتھیرانہ بالکل ملنگا کی طرح بولنگ کرتے ہیں۔
ماتیشاہ پتھیرانہ نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی دھوم مچا دی۔ انہوں نے ٹرینٹی کینڈی کالج کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں صرف سات رنز دے کر ریکارڈ چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ماتیشاہ پتھیرانہ کی ویڈیو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ شاید کرکٹ شائقین ایک بار پھر ملنگا سے ملتے جلتے بولر کو کرکٹ کے میدانوں میں دوبارہ دیکھ سکیں گے۔